عاطف ریاض ملک کی جانب سے نائب چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) پورٹفولیو پراپرٹیز کے چیف ایگزیکٹو عاطف ریاض ملک نے اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے نائب چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں سٹاک پورٹ اپنے دفتر کے وسیع ہال میں روحانی افطار پارٹی کا انعقاد کیا ۔

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ،مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات ڈاکٹر لیاقت ملک ، مسرت چوہدری ،عبد الکریم کے علاوہ دیگر کی شرکت۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ عاطف ریاض ملک نے افطار پارٹی کا انعقاد کر کے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کا موقع فراہم کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے صاحب ثروت افراد ماہ رمضان میں کمیونٹی کو اکٹھا کرتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے خیالات و نظریات اور احساسات کا تبادلہ خیال ہو تاکہ ہم مادر وطن کے ساتھ برطانیہ کے لیے بھی مثبت سوچیں ۔

قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ کمیونٹی ماہ رمضان میں افطار پارٹی پر ملکر خوشیوں بانٹ رہے ہیں کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق مثالی ہے دعا ہے یہ قائم س دائم رہے ۔ چوہدری عبد الکریم نے کہا کہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے افطار پارٹی میں شرکت کی سب سے ملکر اچھا لگا اس سے کمیونٹی کے اندر باہمی روابط مذید مضبوط ہوتا ہے ۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا جی افطار پارٹی میں کمیونٹی کو اکٹھا کرنا خوش آئند ہے اس سے باہمی اتحاد و اتفاق کا رشتہ مذید مضبوط ہوتا ہے ۔ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ افطاری کا وقت مسلمان کمیونٹی کے لیے جشن منانے کی طرح ہے ۔مسرت چوہدری نے کہا کہ یہ ہماری کمیونٹی کا خاصا ہے کہ ہم اس طرح کی تقریبات کا انعقاد سال بھر کرتے رہے ہیں ۔

تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی ماہ رمضان میں کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق اور روزہ دار کو افطاری کروانا ثواب کا کام ہے ۔ میزبان عاطف ریاض ملک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص بیرسٹر امجد ملک کا دلی شکریہ جنہوں نے میری دعوت قبول کی میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ بیرسٹر امجد ملک کو ترقی کی مذید منزلیں طے کرنے کی ہمت س توفیق دے ۔

اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے نائب چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کمیونٹی کے اندر ایک منفرد مقام رکھتے ہیں جسکی وجہ سے کمیونٹی انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!