ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو کی سینئر رہنما و وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (برطانیہ) کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور اور اوورسیز چیپٹرز کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی،ملاقات کے دوران چوہدری الطاف شاہد نے باضابطہ طور پر مصطفیٰ کمال کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی یہ دورہ طویل عرصے سے زیر انتظار تھا۔

مصطفیٰ کمال نے دعوت پر شکریہ ادا کیا اور برطانیہ میں ایم کیو ایم یو کے چیپٹر کے اراکین سے ملاقات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر وحید الطاف سدھواور شاہد اقبال سدھو بھی موجود تھے، جنہوں نے گفتگو میں بھرپور شرکت کی اور مختلف تنظیمی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے اوورسیز پاکستانیوں، خصوصاً ایم کیو ایم برطانیہ چیپٹر کے پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم اراکین کی انتھک محنت، عزم اور مستقل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پارٹی کے پیغام کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں فریقین نے باہمی رابطہ مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!