سی ایم جی کی "ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی” کا قیام اور”ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” کا اجراء
بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز، اور ہوایانگ میرین اسٹڈیز سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ سی اہم جی کی "ساؤتھ چائنا سی ایکسپرٹ کمیٹی” اور "ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” کے اجراء کی تقریب چین کے شہر سان یا میں منعقد ہوئی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ "بحیرہ جنوبی چین میں استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے اور اسے امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا چاہیے”۔
انہوں نے کہا کہ”ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی” کا قیام چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سمندری ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک اختراعی اقدام ہے۔تقریب میں ، "ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے عوام بحیرہ جنوبی چین کے معاملات کو سفارتی ذرائع اور بات چیت سے حل کرنے پر زیادہ متفق ہیں اور وہ بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں چین کے ساتھ تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔