بورو کونسل راچڈیل کے میئر شکیل احمد کی چھ رکنی وفد کے ہمراہ برٹش ہائی کمشنر مسٹر میٹ کینل اور انکے اسٹاف کیساتھ خصوصی ملاقات

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) بورو کونسل راچڈیل کے میئر کونسلر شکیل احمد نے چھ رکنی وفد کیساتھ برٹش ہائی کمشنر مسٹر میٹ کینل اور انکے اسٹاف کیساتھ خصوصی ملاقات کی۔

کیڈپٹی ہائی کمشنر نے میئر راچڈیل شکیل احمد اور وفد میں شامل افراد کو خوش آمدید کہامیئر راچڈیل کی برٹش ہائی کمشنر اسلام آباد کیساتھ ڈیڑھ گھنٹہ میٹنگ میں راچڈیل ٹاؤن کی فیتھ کمیونٹی کے حال احوال بالخصوص کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی سر گرمیوں کے علا وہ بڑے خوشحال موڈ میں گپ شپ ہوئی۔

وفد میں شامل بزنس مین طاہر محمود ،بزنس مین چوہدری خالد محمود ،سابق میئر راچڈیل محمد زمان ،بزنس مین محمد جاوید اور بورو کونسل راچڈیل آفیسر ناظم سلیمان تھے۔

مسٹر میٹ کینل نے پاکستان و برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 4.4 بلین پونڈز کی سالانہ تجارت ہو رہی ہے جس کو مستقبل قریب میں بڑھا رہے ہیںجو کوئی پاکستانی یا ایمیگرانٹس غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہو رہے ہیں حکومت برطانیہ اس سے نمٹنے کے لیے جلد اقدامات کر رہی ہے ۔

برٹش ہائی کمشنر نے وفد کی خاطر تواضع کی، ہائی کمیشن ویزٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور وفد کو خوشگوار موڈ میں الوداع بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]