مانچسٹر میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر انتظام سیرت النبیؐ اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت بارے آگاہی دینے کیلئے کانفرنس کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) مانچسٹر میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر انتظام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت بارے آگاہی دینے کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے اسلامی عالم امیر عبدالقدیرا عوان نے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے مسلمانوں کو درپیش مسائل پر مدلل خطاب کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کا درس دینا چاہیے،والدین بچے کے لیے درسگاہ کا درجہ رکھتے ہیں اور ہم جو بھی عمل کرتے ہیں بچے وہ سیکھتے ہیں لہٰذا ہمیں اپنے اعمال کو درست رکھنا چاہیے۔

انکا مذید کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنی تاریخ یاد رکھتیں ہیں، ہمیں اپنی نوجوان مادر وطن کی تاریخ سے جوڑے رکھنا چاہیے ۔انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے ہمارا رویہ ایسا ہونا چاہیے جس میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جھلک ہو، تاکہ غیر مسلم کمیونٹی اسلام کی اصل روح جان سکے ۔
مسرت علی چوہدری، ذوالفقار علی چوہدری و دیگر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی روحانی محفل کا انعقاد ہمیں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چلنے عمل کرنے اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے، غیرمسلم کمیونٹی کو اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔