مسلم لیگ ق پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی کی جانب سے پروقارعشائیہ

0

برمنگھم (محمد فیاض بشیر سے) مسلم لیگ ق پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی نے مغل اعظم ریسٹورنٹ برمنگھم میں پروقار عشائیہ دیا عشائیہ میں مسلم لیگ ق برطانیہ برمنگھم برانچ کے صدر محمد شفیق، چوہدری اکرم شیرازی ،اختر و دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں جماعت کے ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر عشائیہ کا اہتمام کیا ،انکا مذید کہنا تھا کہ جماعت کے روح رواں چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک سیاستدان ہیں انکا بڑا پن ہے کہ وہ مفاہمت کے مشن کو لیکر آگے چل رہے ہیں اور موجودہ حکومت بھی انہی کے تعاون سے بنی تھی۔

انہوں نے تارکین وطن کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو تارکین وطن کے کامیاب کنونشن کا انعقاد کروانے پر مبارکباد پیش کی اور چوہدری شافع کی ذاتی کاوشوں سے تارکین وطن پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔

صدر مسلم لیگ ق برمنگھم برانچ محمد شفیق نے پاکستان میں انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے ۔اختر علی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تارکین وطن کے مسائل حل کروانے بارے درخواست کی ۔

چوہدری اکرم شیرازی نے بھی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،برطانیہ میں بسنے والے مسلم لیگ ق کے عہدیداران و کارکنان اپنی مرکزی قیادت سے تارکین وطن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]