گریٹر مانچسٹر کے ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاہد حسین کی جانب سے مختلف انواع کی غذاؤں کے استعمال سے قابو پانے بارے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) گریٹر مانچسٹر کے ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاہد حسین نے مختلف اقسام کی مستقل بیماریوں سے نبٹنے بارے مختلف انواع کی غذاؤں کے استعمال سے قابو پانے بارے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں کمیونٹی کے متاثرہ افراد نے شرکت کی ۔

مزاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے ورکشاپ کا انعقاد اس لیے کیا کہ ہم اس بارے بات چیت کر سکیں کہ جو خوراک ہم کھاتے ہیں اس سے ہمارا جسم بیماری سے کیسے شفایاب ہو سکے، ہم ادوایات کا استعمال تو کرتے ہیں لیکن ہمیں قدرتی طریقے سے کیسے علاج کر سکتے ہیں ،اگر ہم صحیح خوراک کا استعمال کریں تو اس سے ہم اپنا قدرتی علاج کر سکتے ہیں ،جڑی بوٹیوں سے قدرتی علاج ممکن ہے۔

شارن کا کہنا تھا کہ ورکشاپ سے کمیونٹی مستفید ہو گی ، فہد احمد نے کہا کہ وہ بیماری کی وجہ سے بیساکھیوں کا استعمال کرتے تھے، قدرتی جڑی بوٹیوں کے علاج سے اب وہ انکے بغیر چل پھر رہے ہیں، ورکشاپ مفید ہے، ریٹائرڈ ڈاکٹر مشرف حسین نے کہا مستقل بیماریوں سے نبٹنے کے لیے غذا اہم کردار ادا کرتی ہے اس بارے کمیونٹی کو آگاہی دینا ضروری ہے ۔

ماہر خوراک الہ دین نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی خوراک کااستعمال بیماری سے شفایابی میں کارآمد ہے، انکا مذید کہنا تھا کہ وہ تیس برسوں سے پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہی ہیں اور بیماروں کی قدرتی طریقہ علاج سے مدد کر رہی ہیں،متاثرہ مستقل بیماریوں کے شکار افراد کا اعلیٰ کوالٹی غذا اور جڑی بوٹیوں سے علاج بارے آگاہی انتہائی اہم اقدام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]