کنوینشن میں آئی اے پی جے کے صدر شاہد چوہان کی اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت
ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ سے) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ گورنمنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں ایک عظیم الشان اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کا انعقاد کیا گیا ۔

کنوینشن میں دنیا بھر سے سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی ،کنوینشن 13 تا 16 اپریل تک منعقد رہا ۔پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) کے صدر شاہد چوہان نے اپنے وفد کے ہمراہ جس میں برطانیہ سے سینئر نائب صدر وسیم چوہدری، سعودیہ سے نائب صدر خالد نواز چیمہ، جرمنی سے انفارمیشن سیکرٹری رضوان خان اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
اس موقع پر صدر شاہد چوہان نے اپنے وفد کے ہمراہ فیڈرل منسٹر فار اوورسیز پاکستانیز اینڈ ایچ آر ڈی چوہدری سالک حسین،گورنر کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر فاروق ستار، چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) سید قمر رضا اور دیگر کئی حکومتی وزراء سے ملاقاتیں کیں۔
وفد نے اوورسیز صحافیوں اور پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں ۔