بورو کونسل راچڈیل میئر کونسلر شکیل احمد کا وفد سمیت اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب آفس لاہور کا دورہ

0

چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک اور انکے آفس اسٹاف نے خوش آمدید کہا

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) بورو کونسل راچڈیل میئر کونسلر شکیل احمد کو وفد سمیت اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب آفس لاہور میں چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک اور انکے آفس اسٹاف نے خوش آمدید کہا۔

وفد میں کاروباری و سماجی شخصیات جن میں مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا ، راچڈیل کونسل آف مساجد کے چیئرپرسن طاہر محمود ،سابق میئر راچڈیل محمد زمان ،محمد جاوید اور بورو کونسل راچڈیل کے آفیسر ناظم سلیمان شامل تھے۔

اس موقع پر چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ میرا آفس اوورسیز کے لیے ہے ،ہم یہاں پر انکو خوش آمدید کرنے کے لیے اور انکی خدمات و مسائل کے دوری حل کے لیے موجود ہیں۔

ہم میئر راچڈیل شکیل احمد اور انکساتھ وفد میں شامل افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں اوورسیز کا او پی سی پنجاب آفس کا ویزٹ کرنا بڑی خوش آئند بات ہے،ہم میئر راچڈیل شکیل احمد اور ان کیساتھ وفد میں شامل افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

بیرسٹر امجد ملک نے میئر وفد کو او پی سی پنجاب آفس اور اس آفس کی ذمہ داریوں پر مکمل بریفنگ بھی دی ،میئر راچڈیل نے چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کا پرتپاک استقبال کرنے اور پر تکلف عشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]