ممبر برٹش پارلیمنٹ اور برطانیہ کے سابق وزیر صحت اینڈریو گوین کی بطور مہمان خصوصی شرکت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) اوپن کچن مانچسٹر کے پانچ سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ممبر برٹش پارلیمنٹ اور برطانیہ کے سابق وزیر صحت اینڈریو گوین تھے۔تقریب سے اینڈریو گوین، محمد شہزاد علی مرزا سمیت کمیونٹی رہنمائوں نے خطاب کیا جبکہ رضاکاروں کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
اینڈریو گوین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوپن کچن کے رضاکاروں کی پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں،اوپن کچن کی کامیابی پر شہزاد علی مرزا مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کورونا کے دوران لوگ خوفزدہ تھے، لیکن شہزاد علی مرزا نے ایسے مشکل وقت میں بہت کام کیا،کورونا اور لاک ڈائون بھی ان کاکام نہ روک سکا۔
انھوں نے مسلمانوں، مسیحی سمیت تمام مذاہب کے پیروکاروں کی خدمت کی، اوپن کچن کی ٹیم بہت محنتی ہے،خدا آپ پر رحمت فرمائے اور اسی طرح کام جاری رکھیں، چیئرمین محمد شہزاد علی مرزا نے کہا کہ پانچ برسوں سے مسلسل کھانا اور راشن فراہم کررہے ہیں، ڈاکٹر آسیہ ممتاز جن کا تعلق اپنا گھر سے ہےتقریب میں خصوصی شرکت کی،رضاکاروں نے دن رات کام کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چودھری رفیق نے کہا کہ شہزاد مرزا دن رات خدمت میں مصروف ہیں ، نغمانہ شیخ نے کہا کہ شہزاد علی مرزا مبارکباد کے مستحق ہیں،انسانیت کی خدمت میں مصروف رضاکاربہت بڑا کام کررہے ہیں، چودھری محمد رفیق نے کہا کہ اوپن کچن کو انسانی خدمت کے پانچ سال مکمل ہو گئےہیں۔
شہزاد مرزا اپناقیمتی وقت دے رہے ہیں اللہ تعالی مخیر افراد کو تعاون جاری رکھنے کی توفیق دے،یہ واحد منصوبہ ہے جو متواتر پانچ سال سے جاری ہے۔راسب خان نے کہا کہ پانچویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں۔کورونا مشکل وقت تھا جس کے دوران کام جاری رکھنے پر شہزاد مرزا مبارک باد کے مستحق ہیں ،وہ تمام کمیونٹی ،مذاہب کی خدمت کررہے ہیں۔
راسب خان نےکہا کہ وہ تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کورونا مشکل وقت تھا لیکن شہزاد علی مرزا نے بہت محنت سے کام کیا، وہ تمام رضا کاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وہ بہت عمدہ کام کررہے ہیں۔
اس موقع پر اینڈریو گوین نے اوپن کچن کی جانب سے فائقہ گل، ہمایوں صاحبزادہ، عابد چوہان، باجی زبیدہ، تنزیلہ ضیا، سمیرا حسین ، عبدالجبار، باجی ناہید، چودھری مقصود،ذیشان عقیل، مشعل عقیل، طارق لودھی، چودھری رفیق، شیخ امتیاز، لبنی ،محمد یاسین، شبنم مرزا،شعیب خان، چندہ خان، صفیہ بانو،حفیظ چوہان، ڈاکٹر آسیہ کو تعریفی اسناد دیں،ڈاکٹر آسیہ نے کہا کہ شہزاد علی مرزا نے جہلم میں ترک منشیات سے رفاحی کام شروع کیا، ہمیں ان پر فخر ہے،وہ انسانی خدمت کا تناور درخت بن چکے ہیں ۔
صابرہ ناہید نے کہا کہ کورونا میں اٹھارہ گھنٹے کام کیا تھا، گھروں میں پہنچ کر کھانا تقسیم کیا،عامر خان کورونا کے دوران سارا دن کام کرتے رہے،ان کاکام قابل تحسین ہے،اوپن کچن کا کام آگے بڑھتا رہے گا،آخر میں تمام شرکا کے اعزاز میں بار بی کیو پارٹی دی گئی۔