اولڈہم : فخر تراڑ کھل آزاد کشمیر سردار آفتاب خان کی جانب سے محفل شعر خوانی سیف الملوک ، گیت و غزل کی ادبی سنگت کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت فخر تراڑ کھل آزاد کشمیر سردار آفتاب خان نے اولڈہم میں محفل شعر خوانی سیف الملوک ، گیت و غزل کی ادبی سنگت کا انعقاد،خطہ پوٹھوہار کے شعر خواں چوہدری مختار احمد اور حافظ راجہ یعقوب نے شعر خوانی کے نشتر چلا کر محفل کو محضوض کیا ۔
نقابت کے فرائض راجہ مسعود عالم شامی اور راجہ طارق ربانی نے اپنے مخصوص انداز میں ادا کی برطانیہ بھر سے پوٹھوہاری اشعار و موسیقی کے دلدادہ افراد نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو چار چاند لگانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میزبان سردار آفتاب خان نے کہا ہم نے آج ادبی سنگت کا انعقاد کیا برطانیہ بھر سے ادبی سنگت کے چاہنے والوں نے شرکت کی جس پر میں سب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔گوہر الماس خان نے کہا کہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ایسے پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے۔
راجہ طارق ربانی اور راجہ مسعود عالم شامی نے محفل میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کیاجنہوں نے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔راجہ جاوید انجم نے سردار آفتاب خان کو پروگرام کے انعقاد پر دلی مبارک باد پیش کی ۔
جبران کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی دفعہ برطانیہ میں اس طرح کی محفل میں شرکت کی برطانیہ میں پاکستان کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنا لائق تحسین ہے کونسلر چوہدری ہارون رشید گلشن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ برطانیہ کے دوسرے شیروں میں بھی خطہ پوٹھوار کی ثقافت اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ہو ۔
محفل میں شریک دیگر افراد نے بھی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے رکھی گئ محفل کو خوش آئند قرار دیا ،خطہ پوٹھوار کی علاقائی ثقافت کو برطانیہ میں اجاگر کرنے اور نوجوان نسل سے جوڑے رکھنے کی کاوشیں قابل تحسین و متاثر کن ہیں۔