ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت ڈاکٹراکرم اورانکی اہلیہ نبیلہ اکرم کی جانب سے آشٹن سنٹرل مسجد کیلئے چندہ جمع کرنیکی تقریب

0

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر سے) ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت ڈاکٹر اکرم اور انکی اہلیہ نبیلہ اکرم کی جانب سے آشٹن سنٹرل مسجد کے کمیونٹی سنٹر میں مسجد کے لیے چندہ جمع کرنے بارے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسٹالز بھی لگائے آمدنی مسجد کو دی گئی ۔

ڈاکٹر اکرم کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال مسجد کے لیے چندہ جمع کرتے ہیں مقامی آبادی نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے دل کھول کر عطیات دیئے، جمع شدہ رقم مسجد کی ضروریات پورا کرنے کے لیے خرچ کی جائے گی ۔

نبیلہ اکرم نے کہا کہ ہم پچھلے پندرہ برس سے اس تقریب کا انعقاد کر رہے ،ہمارا مقصد مقامی کمیونٹی کو ایک چھت کے سائے تلے اکٹھا کرنا اور مسجد کے لیے چندہ جمع کرنا ہے جس میں کمیونٹی دل کھول کر عطیات دیتی ہے ،ناہید غفور نے کہا کہ مسجد کو مذید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہم ہر سال اس تقریب کا انعقاد کرتے ہیں مقامی آبادی کی سخاوت قابل دید ہے ۔

تقریب میں شریک دیگر افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سماجی سرگرمی کمیونٹی کو اکٹھا کرنے میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ نیک مقصد کے لیے رقم جمع کی جاتی ہے آشٹن سنٹرل مسجد کو برطانیہ بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے جسکی وجہ مقامی مسلمان کمیونٹی کی مسجد کے ساتھ قریبی وابستگی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]