عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شہباز حسین سمی المعروف پولیس والا کا ایتھنز آمد پر پرتپاک استقبال

0

ایتھنز، یونان (پرویز مغل سے) عالمی شہرت یافتہ عظیم نعت خواں، شہباز حسین سمی ، یونان کے دارالحکومت ایتھنز پہنچ گئے۔

ایتھنز ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ نے کیا۔

اس موقع پرامیر تحریک غلام مرتضیٰ قادری، ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی، NEC اور LEC کے ممبران بھی موجود تھے۔

استقبال کے دوران منہاج القرآن کے رہنماؤں نے شہباز حسین کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو یونان میں نعتیہ محافل کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔

شہباز حسین کی آمد سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کی نعتیہ محافل کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]