اقوام متحدہ ویانا میں خواجہ نصرالمحمود،سجادہ نشین دربارعالیہ محمودیہ نظامیہ تونسہ شریف اور ناظر اسلم خٹک کا دورہ
ویانا ،آسٹریا (رپورٹ: محمد عامر صدیق) اقوام متحدہ ویانا میں خواجہ نصرالمحمود،سجادہ نشین دربار عالیہ محمودیہ نظامیہ تونسہ شریف اور ناظر اسلم خٹک کا مراقبہ ہال آسٹریا کے کوارڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی جانب سے دعوت پر خصوصی دورہ کیا۔
مہمان پاکستان سے یورپ کے دورے پر تشریف لائیں ہیں گزشتہ دنوں جرمنی سے پاک سینٹر مسجد المدینہ کے خطیب اور اسلامی اسکالر غلام مصطفیٰ بلوچ محمد محسن بلوچ اور قاری شبیر کی دعوت پر آسٹریا کے شہر ویانا چند گھنٹوں کے لیے تشریف لائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ میں مختلف اداروں کا دورہ کیا جس میں انہیں اقوام متحدہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ دفاتر دکھائے گئے جن میں (یو این او)، (یو این آئی ڈی او)،(سی ٹی بی ٹی او) اور (آئی اے ای اے) کا دورہ شامل ہے، انہوں نے مختلف کانفرنس ہال بھی دیکھے۔ نوبل امن پرائز جو کہ 2005 میں ڈاکٹر البرادئی، ڈائریکٹر (ائی اے ای اے) کو ملا وہ بھی دیکھا، مختلف اداروں کے افسران سے بھی ملاقات کی۔
چاند سے لایا گیا خصوصی پتھر جو کہ اقوام متحدہ ویانا میں موجود ہے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے آؤٹر سپیس میں رکھے سیٹلائٹ بدر راکٹ اور پالازہ حال میں رکھے مجسمے جو ایران نے خصوص تحفے میں دیے ہیں۔ وہ بھی دیکھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عظیم مسلمان سائنسدان، میتھامیٹشن،فلاسفر، اسٹرونومی،فزیکس، (عمرالخیام، پیدائش ازبکستان 18 مئی 1048 وفات 4 دسمبر 1131 ایران) آل بیرونی ، پیدائش ازبکستان وفات 13 دسمبر، 1048 افغانستان) ابن سینا پیدائش اگست ازبکستان، وفات 22 جون 1037 ایران ) اور ابو محمد زکریا الرازی، پیدائش ایران ،وفات 27 اکتوبر، ایران ) شامل تھے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے اقوام متحدہ کا دورہ کروایا اور مجھے بہت فخر محسوس ہوا ہے دل کی گہرائی سے خوشی ہوئی ہے کہ مسلمانوں کے فارمولے جو فزکس میں کافی استعمال ہوتے ہیں۔
آج میرے علم میں اور اضافہ ہوا ہے۔ اللہ پاک ان مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔ بعداز محمد آفتاب سیفی عظیمی نے اپنے آفس میں انہیں ظہرانہ پیش کیا۔آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔