روچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر شکیل احمد اور لیڈر کونسلر نیل ایموٹ کی جانب سے قونصل جنرل طارق وزیر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) روچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر شکیل احمد اور لیڈر کونسلر نیل ایموٹ نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں سابق مئیر کونسلر عاصم رشید ،ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک ،نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔
اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے میرے ساتھ مثالی رویہ رہا بالخصوص روچڈیل میں بسنے والی کمیونٹی نے جو عزت و احترام دیا زندگی بھر یاد رہے گا ۔ میں میزبانی پر مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد اور سابق مئیر کونسلر عاصم رشید کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ ہم قونصل جنرل طارق وزیر خان کی روچڈیل میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہیں انہوں نے ہنگامی صورتحال میں بھی کمیونٹی کو اپنی خدمات پیش کیں ہم انکے روشن مستقبل کے خواہاں ہیں ۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ قونصل جنرل نے کمیونٹی کے ساتھ رابطہ سازی کی جس سے انکے کمیونٹی کے ساتھی قریبی روابط پیدا ہوئےاور مشکل ترین حالات میں کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں وہ جہاں بھی اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں گے دفتر خارجہ کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر خان کے مانچسٹر تعینات ہونے سے پہلے کافی چیزوں میں خامیاں تھیں انہوں نے اپنے پانچ سالہ مدت ملازمت میں انہیں دور کر کے صحیح ڈگر پہ لگایا ہمیں بروقت سہولیات میسر آئیں ہم انکے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں ۔
ڈپٹی لیڈر جمیز ایمزلی نے قونصل جنرل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔لیڈر نیل ایموٹ نے کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر خان نے گریٹر مانچسٹر میں شاندار خدمات انجام دیں جہاں بھی حکومت پاکستان انہیں پیشہ وارانہ خدمات کے لیے تعینات کرے گی ہم انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں دکھ ہے وہ ہمیں چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔سابق مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر خان کی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط مثالی تھا۔