راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام رائزنگ پاکستان 2025 کے ادبی مقابلہ جات کا انعقاد، معروف شاعر کاشف کمال کی بطور مہمان خصوصی شرکت

0

طلبہ کواپنے ذہن میں تخلیق پانے والے آئیڈیاز کو تحریری شکل میں لانا معاشرتی ترقی کی ضمانت ہے، کاشف کمال

راولپنڈی/اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 2025 کے انٹر یونیورسٹیز ادبی مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے ممتاز شاعر اور چیف لائبریرین فضائیہ لائبری کاشف کمال چیف گیسٹ اور بطور جج شریک ہوئے۔

انہوں نے طلبا کو اپنی تخلیقی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی کو راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال کی جانب سے شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر رؤف الامین نے خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]