پیر سید رضی حسن گیلانی کو صدمہ ، سسر سید تاثیر حیدر شاہ رحلت کر گئے

0

لوٹن (نمائندہ خصوصی) صحافی سید رضی حسن گیلانی کے سسر سید تاثیر حیدر شاہ (لنکن روڈ، لوٹن، یوکے) کا انتقال ہو گیا ہے۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدل عزیز چشتی ایم بی ای کی امامت میں ادا کر کے بروز اتوار مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں برطانیہ بھر سے احباب نے شرکت کی، اظہار تعزیت کرنے والوں میں لارڈ قربان حسین، لوٹن کنزرویٹو پارٹی گروپ لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان، معروف اکیڈمک سید حیدر عباس، ممتاز شخصیات چوہدری محمد صغیر اولکر، چوہدری اشفاق، کونسلر ادریس لطیف، کونسلر امجد ، راجہ آصف خان اور کمیونٹی کی متعدد دیگر شخصیات شامل ہیں۔

کمیونٹی نے مرحوم کے صاحبزادے سید توقیر شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر خاندان کے ساتھ بھی تعزیت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]