پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

0

لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب میں برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانیوں کو اُن کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

ہائی کمشنر نے برطانوی پاکستانیوں کی پاکستان کے لیے خدمات اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا، ڈاکٹر محمد فیصل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کو دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ رٹش پاکستانی برطانیہ کی معاشی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں،ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک میں ہوں پاکستان ہماری مشترکہ شناخت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]