او پی ایف کے سربراہ سید قمر رضا کی برسلز آمد،چیئرمین پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ اُنیب راشد نے خوش آمدید کہا
برسلز(نمائندہ خصوصی) پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین حافظ اُنیب راشد نے اوورسیز پاکستانیز فا ئونڈیشن کے سربراہ سید قمر رضا کو یورپین دارالحکومت برسلز آمد کے موقع پر خوش آمدید کہا ہے۔
واضح رہے کہ انہیں اس دورے کی دعوت جرمنی اور بیلجیئم کی معروف کاروباری شخصیات سید خرم رضا کاظمی اور سید حسن شاہ نے دی ہے۔حافظ اُنیب راشد نے دونوں شخصیات کے ساتھ ملکر مہمانوں کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا اور انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہے،یہ کچھ لوگوں سے نہیں بلکہ ہم سب کے اشتراک سے ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی ہی اب ہمارا نعرہ ہے۔
ہم انشاءاللہ پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جس کا قوموں کی دنیا میں وہ حقدار ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے نمائندہ ندیم بٹ بھی موجود تھے جنہوں اپنے صحافتی کام کے علاوہ معزز مہمان کو خوش آمدید بھی کہا ۔