لندن (نمائندہ خصوصی) ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان نے اسرائیل کے خلاف برطانیہ کی جانب سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیل کو ہر قسم کا اسلحہ دینے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
برطانیہ کی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ‘میں برطانیہ کا غزہ پر ایک مضبوط اجتماعی بیان پر دستخط کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو معطل کرنے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
I welcome the UK signing a strong collective statement on Gaza & suspending trade talks with Israel.
— Afzal Khan MP (@AfzalKhanMCR) May 20, 2025
However, words without actions ring hollow.
Today, I called for the Foreign Secretary to impose a full arms embargo on Israel and immediate recognition of the Palestinian State. pic.twitter.com/II7VL7UwyZ
تاہم، اعمال کے بغیر الفاظ کھوکھلے ہوتے ہیں۔ آج میں نے سیکرٹری خارجہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کی جائے اور فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔