راہنما ءجہلم فورم افضل کھٹانہ ، سعید اللہ مدبر اور الیاس گوندل کی جہلم فورم کے ممبر ندیم بٹ کے بیٹے کی شادی میں شرکت
مانچسٹر(نمائندہ خصوصی) جہلم فورم کے راہنماؤں افضل کھٹانہ ، سعید اللہ مدبر اور الیاس گوندل نے جہلم فورم کے ممبر ندیم بٹ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ ندیم بٹ نے لندن برانچز کے قیام میں بڑا اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس شادی کے موقع پر جہلم فورم کے ممبران نے جہلم فورم کی سرگرمیوں پر غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

شادی میں شریک جہلم فورم کے اراکین نے ندیم بٹ کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
فورم کے ارکان کے مطابق مزے دار کھانوں سے شادی کا خوب اہتمام کیا گیا تھا۔ تمام ارکان نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔