الحاج پیر سید تاثیر حیدر شاہ شیرازی رحلت پر لارڈ قربان حسین نے فیملی کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی

0

لوٹن (نمائندہ خصوصی) بیرسٹر صاحب زادہ سید توقیر حیدر شاہ کے والد محترم اور پیر سید رضی حسن گیلانی، کے سسر روحانی شخصیت الحاج پیر سید تاثیر حیدر شاہ شیرازی کے انتقال پر ملال پر برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے تاحیات ممبر لارڈ قربان حسین (ستارہ قائداعظم) نے لوٹن لنکن روڈ پر فیملی کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی اور خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

لارڈ قربان حسین کے بیرسٹر سید توقیر حیدر شاہ کی رہائش گاہ پر وزٹ کے موقع پر پیر سید رضی حسن گیلانی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]