ایتھنز (پرویز احمد مغل سے) یونان نے 29 مئی 2025 کو امیگریشن سے متعلق ایک نیا اور سخت بل متعارف کرایا ہے جس کا مقصد غیر قانونی تارکینِ وطن کی روک تھام اور ملک میں رہائش کے ضوابط کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اس مجوزہ قانون کے تحت ایسے افراد جو بغیر قانونی اجازت یونان میں مقیم ہیں، انہیں تین سال تک قید اور €10,000 تک جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، مستقل رہائش کے لیے درکار سات سالہ قیام کی شرط بھی ختم کی جا رہی ہے۔
جبکہ پناہ کے متلاشی افراد کو محفوظ تیسرے ملک کے اصول کے تحت ایسے ممالک بھی واپس بھیجا جا سکے گا ،جہاں انہیں بین الاقوامی تحفظ حاصل ہو سکتا ہو، چاہے وہ ان کا آبائی وطن نہ ہو۔ وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکیس نے اس بل کو قومی اور یورپی سلامتی کے تناظر میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔