علم اور عمل وہی نفع بخش ہے جو ادب کے تابع ہو، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

0

نیورن برگ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سپریم کونسل منہا ج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیمی دورہ کے دوران جامع مسجد مدینہ داراسلام نیورن برگ (جرمنی) میں خدمت دین مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے حصول عمل کی کثرت سے اگر ادب کو نکال دیں تو باقی کچھ ہاتھ نہیں آتا لہٰذا علم اور عمل بھی و ہی نفع بخش ہے جو ادب کے تابع ہو۔

انہوں نے کہا کہ دین کی خدمت کا کام اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں ہو سکتا، جب آپ نیکی اور بھلائی کا کام کر رہے ہوں تو اسے اپنی کاوش مت سمجھیں، یہ اللہ کی توفیق سے ہوتا ہے اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہیں کہ وہ اس توفیق سے محروم نہ کر دے، انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ؐکے لئے مل بیٹھنا بھی اللہ کی عطا کی ہوئی توفیق ہے اور ہمہ وقت دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مل بیٹھنے پر جم جانے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے۔

خدمت دین مصطفیٰ کانفرنس کا ا ہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی اور جامع مسجد مدینہ دارالسلام نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر جامع مسجد مدینہ دارلااسلام کی انتظامیہ محترم حاجی نذیر ، محترم شہباز ،محترم عزیز خاں ،محترم عبد الوحید ،محترم قمر شہزاد ،محترم علامہ سید فرحت شاہ ، محترم علامہ سردار افتخار ، محترم علامہ شوکت اعوان ، محترم حافظ نذیر، محترم ڈاکٹر چن نصیب ،محترم میاں عمران الحق اور اہلیان شہر نےمحفل میں بھر پور شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!