عجمان:پاک ہزارہ گروپ امارات کا جشن ہزارہ 2022،نمایاں کام کرنیوالوں کو ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا

0

2018 میں قائم ہونے والا گروپ اب تن آور درخت بن چکا ہے
امارات بھر میں پاک ہزارہ گروپ کو ہزاروں ساتھیوں کاتعاون حاصل ہے
جشن ہزارہ میں مقامی شیوخ اور سیکڑوں لوگوں کی بھر پور شرکت
لوک فنکار شکیل اعوان نے موسیقی کے سر بکھیرے

دبئی (طاہر منیر طاہر) اپنے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کی خاطر ویسے تو پورے امارات میں بے شمار فلاحی تنظیمیں موجود ہیں جو اپنے محدود دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کی خدمت کررہے ہیں۔ انہی میں ”پاک ہزارہ گروپ“ بھی شامل ہے جو 2018ءسے اب تک اپنے علاقہ کے لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

گزشتہ دنوں عجمان کے ایک ہوٹل میں پاک ہزارہ گروپ امارات کے جشن ہزارہ 2022ءکا انعقاد کیا جس میں مقامی شیخ بوعبداللہ اور حذیفہ ابراہیم کے ساتھ ساتھ چودھری خالد حسین، عبدالمجید مغل، میاں منیر ہانس، خرم رشید، محمد جمیل بنگیال، عدیل احمد، شجاعت خان، سلیم گجر، نبیل اعوان، راجہ وسیم، یاسر چودھری، رزاق گجر، محمّد اقبال ایرانی ، نیر تنولی، ناصر تنولی، دلنواز خان، یاسر امتیاز، ملک محمّد اسلم، امر بلوچ، سلیم، عرفان قمر، خرم شہزاد ،سجاد عباسی ، فرزانہ منصور، محمّد حماد چودھری اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی جبکہ پاک ہزارہ گروپ کے صدر اکرم تنولی، چیئرمین قاضی اعجاز، وائس چیئرمین عاشق سواتی اور جنرل سیکرٹری نیاز خان جدون اور ان کے متعدد ساتھی بھی موجود تھے۔

جنرل سیکرٹری نیاز علی جدون نے پاک ہزارہ گروپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اپنے ہم وطنوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والا پاک ہزارہ گروپ مکمل طور پر غیر سیاسی ہے۔ خالصتاً عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے اس گروپ کا قیام 2018ءمیں عمل میں لایا گیا۔ آج پاک ہزارہ گروپ کو ہزارہ ڈویژن کے بے شمار لوگوں کی سپورٹ حاصل ہے اور پاک ہزارہ گروپ کی شاخیں امارات کی ساتوں ریاستوں میں موجود ہیں۔

صرف چار سال قبل وجود میں آنے والا پاک ہزارہ گروپ عوامی تائید و حمایت سے اب تن آور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں اور جڑیں امارات بھر میں پھیل چکی ہیں۔ گروپ ہذا کے زیر اہتمام کورونا وباءکے دوران ہزاروں لوگوں کی مدد کی گئی جبکہ عام دنوں میں بھی پاک ہزارہ گروپ اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

پاک ہزارہ گروپ کی خدمات کا دائرہ کار یو اے ای کے علاوہ اندرون ملک پاکستان میں بھی ہے جہاں ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی ہے۔ نیاز علی جدون نے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں پاکستان میں ٹریننگ کیمپ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں لوگوں کو بیرون ملک آنے سے قبل ٹریننگ دی جائے گی تاکہ بسلسلہ روزگار انہیں بیرون ملک آکر پریشانی نہ ہو۔

اس موقع پر نامور لوک فنکار شکیل اعوان نے گیت گا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید مدثر خوشنود اور یاسر صدیق نے انجام دئیے جبکہ مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والوں کو ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!