مشیر وزیراعظم ایوب خان آفریدی کا اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیہ،پارلیمنٹیرینز کی بھی شرکت

0

اسلام آباد(نثارخان)وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب خان آفریدی کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں شاندار ڈنر دیا گیا۔ جس میں پاک خیبر ونگ کے وفد کے علاوہ غیرملکی شخصیات، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، فخر امام، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، نورالحق قادری، ایم این ایز اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مشیر برائے اوورسیز ایوب خان آفریدی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ کھڑے ہونگے۔

انہوں نے تمام حاضرین کو یقین دلایا کہ ان کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں، جب بھی آپکو کوئی مسئلہ ہو تو میں حاضر ہوں، پاک خیبر ونگ کی پریس ریلیز کے مطابق آج کا دن ایوب آفریدی اور اوورسیز کا دن ہے، انہوں نے جس طرح مہمانوں کو خوش آمدید کہا وہ ناقابل فراموش ہے،اوورسیز پاکستانیوں نے مشیر برائے اوورسیز ایوب آفریدی کے اس شاندار ڈنر اور انکی کوششوں کو سراہا۔

ایوب خان آفریدی نے خطاب میں قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پہلے بھی عمران خان پر اعتماد کرتے تھے اور مستقبل میں انکی تعداد اور زیادہ ہوگی، اوورسیز پر واضع ہوچکا ہے کہ عمران خان اس ملک اور قوم کی تقدیر ہیں، اگلے الیکشن میں بھی دوبارہ پی ٹی آئی واضع اکثریت سے جیتے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!