برلن(نمائندہ خصوصی)اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن پر بین الاقوامی صحافیوں کا عالمی سیمینار 19 مارچ کو ہو گا جس میں برصغیر میں اردو صحافت کے دو سوسال موضوع پر دلچسپ گفتگو ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کی خوشی میں قا ئم کی گئی تنظیم عالمی تحریک اردو صحافت کے تحت اردو کی تنظیموں کو اس موقع پر تقریبات کرنے کے لیے ما ئل کرنے سے انجمنیں صحافت کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے سرگرم ہونے لگی ہیں۔
اردو صحافت کی دو سو سالہ تقریبات کے تحت ادبی تنظیم امروہہ فاؤنڈیشن کی میزبانی میں 19 مارچ سنیچر کو رات 8.30بجے برصغیر میں اردو صحافت کےدو سو سال عالمی سیمینار کا انعقاد کیا جا ئے گا۔اس تقریب میں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے کئی مشہور صحافی کل، آج اور کل کی صحافت کے مختلف پہلوؤں پر دلچسپ گفتگو کریں گے۔ امروہہ فاؤنڈیشن کے چیئر مین فرمان حیدر نے بتایا کہ سیمینار میں عالمی شہرت یافتہ شاعر اور مفکر ڈاکٹر تقی عابدی پروگرام کی صدارت کرینگے۔
وہیں بین الاقوامی شہرت یافتہ سینئر صحافی عزیز برنی مہمان خصوصی ہونگے۔پاکستان کے مشہور سینئر صحافی محمود شام اور ہندوستان کے ممتاز سینئر صحافی شکیل حسن شمسی مہمان ذی وقار ہونگے۔ تقریب میں محمد امین یوسف،معصوم مرادآبادی خصوصی شرکت کریں گے۔
امور خارجہ اور حقوق انسانی معاملات سے جڑے بین الاقوامی شہرت یافتہ سینئر صحافی اور شاعر ایم آئی ظاہر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔