صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو اور ڈاکٹر رحمینہ نے صوبائی وزیر راجہ ناصر علی کو تحائف پیش کیے
ابو ظہبی(نمائندہ خصوصی)محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور ڈاکٹر رحمینہ نے گلوبل گیٹ وے کمرشل بروکرز کی جانب سے صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان راجہ ناصر علی کو تحائف پیش کیے۔شالیمار ایلومینیم فیکٹری کے مینیجر محمد ندیم، اختر حسین بوٹو، محمد فہیم صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے کلچر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کی روایتی ثقافت کو پیش کیا گیا۔ اسی موقع پر صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو اور سابق ڈپٹی جنرل سیکریٹری رحمینہ ظفر نے گلوبل گیٹ وے کمرشل بروکرز کی جانب سے تحائف صوبائی وزیر برائے سیاحت و ثقافت راجہ ناصر کو پیش کیے۔
اسٹیج پر شالیمار ایلومینیم فیکٹری مینیجر محمد ندیم، اختر حسین بوٹو، محمد فہیم صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔صوبائی وزیر راجہ ناصر نے محمد ثقلین مہرو سمیت پی ٹی آئی وفد اور گلوبل گیٹ وے کمرشل بروکرز کی مالک ڈاکٹر رحمینہ ظفر کا تحائف دینے پر شکریہ ادا کیا۔