پاکستانی پروفیسر سید احمد بخاری امریکی یونیورسٹی میں ریسرچ ایوارڈ 2022ء کیلئے منتخب

0

نیویارک (طاہر چوہدری ) نیویارک کی سنٹ جانز یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ہیلتھ کئیر انفارمیٹیکس پروفیسر سید احمد چن بخاری کو یونیورسٹی کے ’’انسٹی ٹیوشنل ریویو بورڈ‘‘ (آئی آر بی) نے ان کی بائیو میڈیکل، ہیلتھ کئیر انفارمیٹیکس کے شعبے میں اعلیٰ تحقیق کے اعتراف میں انہیں ’’ایس جے یو ایوارڈ-2022‘‘ کے لیے منتخب کیا ہے۔ایوارڈ دینے کی تقریب پانچ اپریل کو یونیورسٹی ہال میں منعقد ہو گی۔

پروفیسر سیداحمد چن بخاری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ ان کے لیے خوش کن امر اور اعزاز کی بات ہے، انہیں ایوارڈ کے لیے نامزدگی کی اطلاع گزشتہ روز مسٹر جیراڈ ای. لیٹمان (ڈائریکٹر آف دی گرانٹس اینڈ سپانسرڈ ریسرچ و مینجر انسٹی ٹیوشنل ریویو بورڈ) نے اپنی ایک ای میل کے ذریعے دی ۔

کینیڈا سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی اور ہیلتھ کئیر انفارمیٹیکس میں تحقیق کا وسیع تجربہ رکھنے والے 35 سالہ پروفیسر سید احمد چن بخاری، آج کل سنٹ جانز یونیورسٹی نیویارک میں اسسٹنٹ پروفیسر و ڈائریکٹر شعبہ ہیلتھ کئیر انفارمیٹیکس ہیں۔

قبل ازیں وہ امریکی یونیورسٹیوں، ییل اورسٹنفورڈ (کنکٹی کٹ) میں پوسٹ ڈاکٹر یٹ، تدریس اور ریسرچ سے وابستہ رہ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!