دبئی(شوبز نیوز)پاکستانی اداکار و تھیٹر آرٹسٹ احد رضا میر کی جانب سے دبئی ایکسپو 2022ء میں شرکت کے دوران اہلیہ، اداکارہ سجل علی کے نام کے نعرے لگ گئے۔
سوشل میڈیا پر کل سے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے چرچے ہو رہے ہیں، دوسری جانب یہ خوبصورت جوڑا اپنی زندگی میں مصروف اور تقریبات میں شرکت کرتا ہوا تو نظر آ رہا ہے مگر اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہا ہے۔