سفارتخانہ پاکستان برسلز میں یوم پاکستان کی تقریب،سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ نے پرچم کشائی کی

0

برسلز(نمائندہ خصوصی)سفارتخانہ پاکستان برسلز میں یوم پاکستان کی پرُوقار تقریب کا آغاز قومی ترانے کی دھن پر سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ نے پرچم کشائی کے ساتھ کیا ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مبلغ یورپ حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری محمد انصر نورانی نے حاصل کی، نظامت کے فرائض سفارتخانہ پاکستان برسلز میں تعینات سیکنڈ سیکرٹری ماریہ عتیق نے ادا کیے۔

اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کایوم پاکستان کا پیغام قونصلر نوید انجم نے پڑھا جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پیغام قونصلر یاسر حسین نے پڑھا۔

سفیرپاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ نے یوم پاکستان کیک کاٹا تو وہاں آ ئے خواتین وحضرات نے تالیاں بجائیں اور پاکستان زندہ باد کے فلک شغاف نعرے لگا ئے جبکہ حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری محمد انصر نورانی نے وطن عزیز کی سالمیت اور شہداء پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کیں جبکہ مسیحی برادری کی جانب سے محترم لطیف بھٹی نے بھی دعا کرائی۔

اسکے بعد مہمانوں کی خاطر تواضع کے لیے پاکستان کے روایتی کھانے اور مشروبات پیش کیے گئے اور یوں قرارداد پاکستان کی 75 و یں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔ قرار داد پاکستان کی یاد کو تازہ کرنے کےلیے بیلجیئم میں زیر تعلیم طلبہ اور سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری حلقوں کی اہم شخصیات کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور یوں ساڑھے دس بجے شروع ہونے والا تاریخی پروگرام بارہ بجے اختتام پز یر ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!