شارجہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) شارجہ کے صدر چوہدری راشد فاروق اور ڈپٹی پریس سیکریٹری محمد رحیم خان تنولی نے ایک مشترکہ بیان میں عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مسلم لیگ(ن) کے ورکروں اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ ساز دن ہے۔
آج کرپٹ ترین حکومت سے عوام کی جان چھوٹ گئی، انکا کہنا تھا کہ عدم اعتماد جیسے قانونی اور آئینی راستے سے فرار عمران خان کی آمریت ظاہر کرتی ہے، ان شاءاللہ متحدہ اپوزیشن کی حکومت میاں شہبازشریف کی قیادت میں ملک بحرانوں سے نکالے گی اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلائے گی۔