معروف مصنف عارف انیس لندن میں ’فری مین‘ کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کر نیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

0

لندن(تارکین وطن نیوز)معروف مصنف عارف انیس لندن میں ’فری مین‘ کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مصنف بن گئے ہیں۔

ڈیوڈ بیکہم کی حمایت یافتہ ’ون ملین میلز ڈرائیو‘ کے بانیوں میں سے ایک انیس کو لندن کے سب سے بڑے اعزاز ’فری مین لندن‘کے اعزاز سے گلڈ ہال کی چیمبرلین کورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں نوازا گیا۔

پاکستانی نژاد عالمی سطح پر معروف مقرر عارف انیس سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں کے مصنف ہیں،قائدانہ صلاحیتوں کے مالک عارف انیس ’فری مین‘ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والوں کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔یہ اعزاز شاہی خاندان کے سینئر عہدیدار، سیاست، کاروبار اور اپنے شعبوں کی ماہر مشہور شخصیات کو مل چکا ہے۔

عارف انیس نے دو پاکستان نژاد برطانوی شہریوں سلیمان رضا اور بلال ثاقب کے ساتھ مل کر ’ون ملین میلز‘ کی مہم چلائی تھی جس میں برطانوی ہیلتھ سروس اور اسپتالوں میں مفت کھانے فراہم کیے گئے۔اس مہم کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور معروف فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اور ورلڈ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے بھی اس مہم کو سپورٹ کیا تھا۔

اس سے قبل ممتاز مصنف عارف انیس نے برطانیہ کے بین الاقوامی سطح پر معروف برین ٹرسٹ کی جانب سے ’برین آف دی ایئر ایوارڈ‘ جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا تھا۔یہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر پذیرائی کے حامل مقرر اور ٹرینر عارف انیس نے لندن میں گلوبل سمٹ 2019 میں ’گلوبل مین آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

گلوبل مین آف دی ایئر کا ایوارڈ ہر سال ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو عالمی سطح پر امن عامہ، انسانی ترقی اور بہبود، تعلیم و تربیت کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!