یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو تنازعات سے پاک جائیداد کی خریدو فروخت کیلئےPABOCCIاور اپنے لنکس ڈاٹ کام کے درمیان معاہدہ

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں تنازعات سے پاک جائیداد کی خریدو فروخت اور ان کے اثاثوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر اور اپنے لنکس ڈاٹ کام کے درمیان باہمی شراکت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

دستخط کرنے کی یہ تقریب اپنے لنکس ڈاٹ کام کے ہیڈ کوارٹر گلبرگ گرین اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اس کے صدر حافظ انیب راشد اور اپنے لنکس ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم احمد رائو نے دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق Apnaylinks.com اپنے ڈیجیٹل ویب پورٹل کے ذریعے اوورسیز کمیونٹی کو ان کی ضرورت اور منشا کے مطابق تعمیراتی، پراپرٹی مینجمنٹ اور سرمایہ کاری کے حل پیش کرے گا۔ جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بنا کسی پریشانی کے گھر بیٹھے پاکستان میں اپنی جائیداد اور دیگر اثاثوں کا انتظام کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پورٹل کے صارفین قابل اعتماد اور تمام این او سی منظور شدہ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بینیلکس ممالک (جس میں بیلجیئم، نیدرلینڈز اور لکسمبرگ شامل ہیں) اور پاکستان کے درمیان تجارت کو وسعت اور متنوع بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دونوں اطراف کے تاجروں، صنعتکاروں، سکالرز اور دیگر طبقات کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے،جبکہ اب یہ اپنے لنکس ڈاٹ کام کے ساتھ ملکر اوورسیز پاکستانیوں کو تنازعات سے پاک جائیداد کی خریدو فروخت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس جائیداد کے بہتر تحفظ اور دیکھ بھال کے نظام میں ان کی راہنمائی کرے گا۔

دوسری جانب اپنے لنکس ڈاٹ کام پاکستان میں خصوصی پراپرٹی مینجمنٹ، انوسٹمنٹ مینجمنٹ پورٹل اور فہرست سازی کی ایک ویب سائٹ ہے جو محفوظ اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کے مواقع اور مدد فراہم کرتی ہے۔ اپنے لنکس ڈاٹ کام پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ اور اس کے حقیقی سٹیک ہولڈرز کی خصوصی گہرائی سے کی گئی تحقیق اور تجزیہ کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے PABOCCI کے صدر حافظ اُنیب راشد نے کہا کہ چیمبر دونوں اطراف کی کاروباری برادری کے درمیان تعاون اور تجارت کے مزید مواقع تلاش اور فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ انہیں مستند ذرائع، قابل اعتماد ٹیم اور ایک جامع سروس کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی سرمایہ کاری اور جائیداد کے انتظام کی تمام ضروریات کو پورا کر سکے۔

ہم اپنے لنکس ڈاٹ کام کے ساتھ اس سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے اپنے لوگوں کی بھرپور خدمت کے منتظر ہیں۔ ہمارا یہ اقدام اپنے ملک کی ترقی میں شامل ہونے کے ہمارے وژن کے ساتھ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ڈیجیٹل انقلاب میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب اپنے لنکس ڈاٹ کام کے سی ای او ندیم احمد رائو نے کہا کہ ہم پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ شراکت داری پر فخر کرتے ہوئے پرجوش ہیں۔یہ ہمارے لیے ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہم اپنی قومی سرحدوں سے باہر اپنی خدمات پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم اپنے صارفین کو ایک خصوصی تجربہ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس کے ذریعے نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بلکہ غیر ملکی شہریوں اور پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو اعلٰی ترین معیار کی خدمات اور سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایک ساتھ ملکر کوشش کرنے سے ہمارا مقصد طویل مدتی مالی استحکام ، مارکیٹ کے نظم و ضبط کو بڑھانا اور معلومات وسائل اور بعد ازاں دونوں طرف سرمایہ کاری کے مواقع کے اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!