پرتگال میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل، محمد سہیل چیئرمین نامزد،نوٹیفکیشن جاری

0

سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی)پرتگال میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی اور نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز اینڈ انٹرنیشنل افیئرز کے صدر اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈی نیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سہیل چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال ، محبوب احمد صدر ، سرفراز فرانسیس جنرل سیکرٹری، اظہر عباسی سینئر وائس پریذیڈنٹ ، شمع بٹ ہیڈ وومن ونگ ، فرزانہ کاظم ڈپٹی ہیڈ وومن ونگ ، فیصل مشتاق وائس پریذیڈنٹ ، چوہدری قیصر وائس پریذیڈنٹ ، مزمل حسین انصاری جوائنٹ سیکرٹری ، فاروق قیصر مہر جوائنٹ سیکرٹری ، ندیم شیرازی انفارمیشن سیکرٹری ، عثمان وڑائچ ہیڈ آف سوشل میڈیا جبکہ راجہ نوید عالم کو ہیڈ آف کشمیر افیئرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت خصوصاً سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں دو سال کے لئے نامزد کیا اور اس موقع پر میاں محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان اور حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!