امریکہ میں پاکستانی شخص کی 4 سالہ بیٹی، بیوی اور ساس کو قتل کرنےکے بعد خودکشی

0

واشنگٹن(تارکین وطن نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں مبینہ طور پر ایک پاکستانی نژاد شخص نے4 سالہ بیٹی، بیوی اور ساس کو قتل کرنےکے بعد خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں پاکستانی نژاد شخص نے پہلے اپنی بیوی کو گولی ماری، پھر اپنی ساس کو گولی مار دی اور سب سے دل دہلا دینے والا واقعہ یہ تھا کہ اس شخص نے اپنی ہی چار سالہ بیٹی کو اپنے ہی ہاتھوں سے کچل ڈالا ۔ اس نے معصوم بیٹی کو بھی گولی مار دی ۔ سب کو مارنے کے بعد اس شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔ یہ واقعہ امریکہ کے ٹیکساس صوبے میں پیش آیا ہے۔ اپنے ہی خاندان کو تباہ کرنے والا یہ شخص پاکستانی نژاد ہے ۔

پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق شخص نے اپنی بیوی، چار سالہ بیٹی اور ساس کا گولی مار کر قتل کیا ہے۔ ہیرس کاؤنٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے افسران جمعرات کو علی الصبح گولی چلنے کی اطلاع ملنے کے بعد چیمپیئن فاریسٹ ایریا میں واقع ونٹیج پارک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں داخل ہوئے اور وہاں ایک گھر کے اندر چار افراد کو مردہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ لاش کے پاس سے ایک نیم خودکار شاٹ گن ملی تھی۔

ایڈ گونزالیز نے ایک ٹویٹ میں کہا : ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص الگ رہ رہی اپنی بیوی کے گھر گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے وہاں جا کر اپنی بیوی، چار سالہ بیٹی اور ساس کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی، جائے واقعہ سے چار لاشیں ملی ہیں اور وہاں سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔ اس خاندان کا اصل تعلق جنوبی ایشیا سے تھا ۔

ایڈ گونزالیز کے مطابق ان کی طلاق ہونے والی تھی اور دونوں میاں بیوی الگ الگ رہتے تھے۔ مقامی پولیس نے ابھی تک ان کے نام جاری نہیں کیے ہیں لیکن ان کے آخری رسوم کا بندوبست کرنے والے اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے مطابق مرنے والوں کی شناخت سعدیہ منظور، اس کی بیٹی خدیجہ محمد اور والدہ عنایت بی بی کے طور پر کی گئی ہے ۔ سعدیہ ہیوسٹن پیس اکیڈمی میں ٹیچر تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!