سفارتخانہ برلن کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں، ہمارا کام اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی ہے،حنا ملک

0

سفارتخانہ پاکستان برلن میں نئی تعینات ہونیوالی انفارمیشن سیکرٹری حنا ملک کے اعزازمیں ن لیگ جرمنی کے جنرل سیکرٹری عنصر بٹ کی جانب سے ظہرانہ

برلن/ پوسٹڈام(رپورٹ:مطیع اللہ)پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے جنرل سیکرٹری عنصر بٹ کی جانب سے سفارتخا نہ پاکستان برلن میں نئی تعینات ہونے والی انفارمیشن سیکرٹری حنا ملک کے اعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر پریس سیکریٹری حنا ملک نے کہاکہ سفارتخانہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے ہمارا کام اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی ہے،کچھ مسائل پر قانونی پیچیدگیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم مسائل کو پاکستان میں موجود اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کرتے ہوئے ہدایت لیتے ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کچھ مسائل ایسے ہو تے ہیں جنہیں قانون میں رہتے ہوئے راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہوتیہے۔

سفارتخانہ برلن کا پورا اسٹاف دوستانہ رویہ اپناتے ہوئے کیمونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ر ہتا ہے، سیاسی جماعتوں کے رہنما کیمونٹی اور سفارتخانے کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم کمیونٹی کیلئے صحت افزاء تفریحی اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کریں، کوویڈ وباء کے بعد آہستہ آہستہ تقریبات کو منعقد کریں گے تاکہ جرمن نژاد بچے و کمیونٹی پاکستانی ثقافت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میوزیکل کنسرٹ و دیگر تقریبات سے لطف اندوز ہو سکیں ۔

تقریب کے شرکاء نے کمیونٹی مسائل پیش کئے جس پر حنا ملک نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور متعلقہ احکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا،اس موقع پر پریس سیکریٹری کے زندگی کے ہمسفرمظہر اقبال، مسلم لیگ ن جرمنی کے عہدیداران ، برلن کے ادبی احباب، صحافیوں کی بڑی تعداد مدعو تھی ، پوسٹڈام شہر کے کشمیر ریسٹورنٹ و کشمیر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں میونخ سے ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر اورنگ زیب، یانا شہر سے ذیشان، ہنور سے ن لیگ جرمنی کےنائب صدر سہیل ناصر اور برلن کے جنرل سیکرٹری مرزا بشارت حسین نے شرکت کی ۔

برلن ادبی حلقے سے شیخ ریاض ،شاعرسرور غزالی ،شاعر اور پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئر مین و سینئر صحافی ظہوراحمد ،مطیع اللہ، صحافی مہوش ظفر کے علاوہ عدنان ،عاصم مجید اور جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر میاں مبین اختر نے شرکت کی۔

آخر میں مسلم لیگ جرمنی کے جنرل سیکریٹری محمد عنصر بٹ نے تقریب کےشرکاء کی پاکستانی و کشمیر ی کھانوں سے تواضع کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!