تحریک کشمیر ناروے کے زیراہتمام یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کیخلاف بھارتی ایمبیسی کے سامنے مظاہرہ

0

مظاہرے میں ناروے میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

بھارتی عدالت کی حریت رہنما کو عمر قید کی سزا انصاف اور قانون کا قتل ہے،مقررین کی شدید مذمت

اوسلو(عقیل قادر)تحریک کشمیر ناروے کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا دینے کے خلاف بھارتی ایمبیسی کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں ناروے میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرے سے پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکر ٹری اصغر شاہد ، مسلم لیگ ن کے صدر شاہد تنویر، تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، جموں و کشمیر یکجہتی موومنٹ کے چیئرمین راجہ مقبول حسین، پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، الفلاح اسکالر شپ ناروے کے صدر حاجی افضال احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔

اور یاسین ملک کو دی جانے والی سزا کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارتی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے انصاف نہیں کیا۔

مقررین نے عالمی براداری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوغیر آئینی اقدامات سے روکا جائے اور کشمیریوں کو انکی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے۔ اس موقع پر بھارت کے خلاف اور یاسین ملک کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]