عہدے کا نوٹیفکیشن پی ایم ایل این یو اے ای وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے جاری کیا
دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ویمن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے ڈاکٹر فوزیہ نسیم کوپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ نسیم کو ان کےعہدے کا نوٹیفکیشن 28’’یوم تکبیر‘‘ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، اس موقع پر موجود تمام لیگی عہدیداروں ، کارکنوں اور ممبران نے ڈاکٹرفوزیہ نسیم کوجنرل سیکرٹری کا عھدہ ملنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈاکٹرفوزیہ نسیم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کو متحدہ عرب امارات میں مضبوط بنانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔