کوبلنز(نمائندہ خصوصی) مرکزی جامع مسجد اقصیٰ کوبلنز جرمنی میں منعقدہ تقریب میں طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا جس میں ادارہ کے اساتذہ نے اپنے اپنے سٹوڈنٹس کی خوب حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی۔ مفتی ممتاز حسین پیرزادہ چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی نے غیر معمولی کارکردگی پر اساتذہ اور طلباء و طالبات کو خصوصی مبارکباد پیش کی،انہوں نے والدین سے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں جنہوں نے ایسے ادارہ کا انتخاب کیا جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ادارہ ہذا اس اعتبار سے انفرادی حیثیت کا حامل ہے کہ بایک وقت تمام کمیونٹیز کے طلباء و طالبات یہاں سے دینی تعلیم،روحانی تربیت، اخلاقی اقدار کی بالادستی کیلئے بالخصوص مسلم امہ یورپ میں اپنی نسل نو کی ایسی تربیت کے ذریعہ سے ایمان و اقدار کو محفوظ بنانے میں کامیاب کردار ادا کر سکتے ہیں اور دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے طالب علم کو معاشرے کا باوقار فرد بنا سکتے ہیں ،اپنے بچوں کو ایسے مراکز کے ساتھ وابستہ رکھیں تاکہ ہماری نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا ساماں کیا جا سکے۔