حافظ محمدحمادقادری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین کا اظہارتعزیت

0

فرینکفرٹ(نمائندہ خصوصی)وائس چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی حافظ محمدحمادقادری کی والدہ محترمہ آج پاکستان میں رضائے الہٰی سے دارالفنا سے دارالبقا کی طرف رحلت فرماگئیں، الله تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور ان کی قبر کو اپنے حبیب حضور ﷺ کے صدقے منور فرمائے۔

حضور ؐکے نعلین پاک کے تصدق سے انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین

انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی کے چیئرمین صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین نے حماد قادری کی والدہ محترمہ مرحومہ کی تعزیت کی اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

مرحومہ ایک نیک خاتون تھیں ان کی زندگی دین کی خدمت اور قرآن کی تعلیمات نسل نو تک پہنچنے میں بسر ہوئی، اللہ پاک مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!