پاک فیڈریشن وومن ونگ کی جانب سے پاکستانی کھانوں ،ثقافت وروایات اجاگر کرنے کیلئے نمائش

0

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)بارسلونا میں پاکستانی صحت مند کھانوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش کا مقصد مقامی آبادی میں پاکستان کی بہترین ثقافت، روایات اور مثبت چہرہ پیش کرناتھا۔ پروگرام میں نیوٹریشن میں پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹر صبا انور اور مختلف شعبئہ زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کے آغازمیں ڈسٹرکٹ کونسلر باربرا فیریر نے حال ہی میں پاکستان میں دو بہنوں کے قتل کے وقوعہ کی سخت مذمت کی اور ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی اور انھوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا جو میڈیا میں دکھایا جا رہا ہے بلکہ آج بہت سی بہادر، باصلاحیت پاکستانی خواتین سے آپ کی ملاقات ہوگی۔ڈاکٹر صبا انور نے اپنا نیوٹریشن تھیسز پیش کیا اور متعدد پاکستانی خواتین نے صحت مند لائف اسٹائل کا تجربہ بیان کیا۔

پروگرام کے دوسرے مرحلے میں آٹھ پاکستانی خواتین نے خوراک کی صحت مند پلیٹس پیش کرکے حاضرین کو حیران کر دیا۔ اسٹیج پر پاکستانی خواتین انجینئرز، فارماسسٹ، ڈرائیو نگ پروفیسرز، بیوٹیشنز، بزنس ایڈمنسٹر اور میڈیا اینکرز کومدعو کیا گیا اور دیگر درجنوں شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کا تعارف بھی کروایا گیا جس کو اسپین کے تمام بڑے عہدے داران خواتین و حضرات نے خوب سراہا اورہال تالیوں سے گونجتا رہا۔

چیئرپرسن وومن ونگ عروسہ راجہ اورڈاکٹر صباء انور نے پروگرام ترتیب دیا جبکہ کوارڈینیٹر کے فرائض پاک فیڈریشن کی کلچرل کونسل کے چیئرمین نے سر انجام دی۔پروگرام میں اسپین کے اعلیٰ عہدیداران خواتین و حضرات ڈاکٹرز، پروفیسر اور مقامی محکمہ جات کے عملے نے شرکت کی۔جن اداروں نے خواتین کے ایمپاورمنٹ شو میں حصہ لیا اور تعاون کیا ان میں اجونتا میینتو سانتا کلوما،La CIBA خواتین کی فلاح و بہبود کا ادارہ بارسلونا اور وک یونیورسٹی، بارسلونا کے ہسپتال، بی ایم ایجوکیٹرز بارسلونا،پاک فیڈریشن کلچرل کونسل پاک فیڈریشن وومن کونسل کا تعاون شامل تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!