ناروے:سید فراست علی شاہ بخاری کی والدہ مرحومہ کی ختم چہلم،علمائے کرام کی کثیر تعداد میں شرکت

0

اوسلو(عقیل قادر)جامعہ باب العلم ناروے و پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سید فراست علی شاہ بخاری کی والدہ ماجدہ کے ختم چہلم کی تقریب کا انعقاد مرکز باب العلم میں کیا گیا جس میں سید حسنات احمد بخاری آف بلجئیم ، سید بہار حسین شاہ بخاری برطانیہ ، معروف ثناء خوان مصطفی قاری شاہدمحمود پاکستان ، علی عباس بھٹہ ، سعید الرحمن خان اور عبدالرحمن خان نے ڈنمارک سے خصوصی شرکت کی،اوسلو اور گردونواح سے بھی بڑی تعداد میں علمائے کرام اور لوگوں نے چہلم میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ فضل الرحمن خان ڈنمارک نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ نعت پیش کی۔

نوجوان مذہبی اسکالر سید حسنات احمد بخاری نے خصوصی خطاب کیا اور کہا کہ حضورنبی پاکؐ نے فرمایا، اچھے ساتھی کی مثال عطار کی سی ہے اس سے اگر تمہیں اور کچھ بھی نہ ملے تو اس کی اچھی خوشبو تو پہنچ ہی جائے گی اور برے ساتھی کی مثال لوہار کی سی ہے اگرچہ وہ شعلوں کے ذریعے تمہیں نہ بھی جلائے مگر اس کی بدبو تو تمہیں ضرور پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے ولی اور اسکے دوست ہمیشہ لوگوں کو اللہ اور اسکے رسول ؐ کی غلامی کا درس دیتے ہیں۔ قاری شاہد محمود نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں اپنے مخصوص انداز میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیے اور خوب داد حاصل کی۔

سید بہار حسین شاہ بخاری اور پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے بھی تقریب سے فکری خطاب کیا۔

پروگرام کے اختتام پر سید اشرف شاہ نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ سید فراست علی شاہ بخاری نے تمام علمائے کرام اور حاضرین کا ختم چہلم میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!