سویڈن میں عید الاضحی مذہبی عقیدت واحترام اورجوش جذبے سے منائی جا رہی ہے

0

سٹاک ہوم سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں دو سو کے قریب نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوئے

ہمیں عید کی خوشیوں میں مسکین و نادار بہن بھائیوں کو بھی شامل کرنا چاہئے،علمائے کرام

سٹاک ہوم(حافظ عمران)سویڈن میں عید الاضحی مذہبی عقیدت احترام اور جوش جذبے سے منائی جا رہی ہے جبکہ نماز عید الاضحی کے درجنوں اجتماعات ہوئے جہاں پر امت مسلم کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں دو سو کے قریب نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوئے جہاں پر پاکستانی کمیونٹی سمیت فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی اور امت مسلم کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  دارالحکومت سٹاک ہوم میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد سٹاک ہوم میں ہوا جبکہ پاکستانی مسجد عائشہ، ترکی کی جامع مسجد فتیا، جامع مسجد ماشتا اور سندسوال سمیت درجنوں مقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔

اس موقع پر علما ئے کرام نے نماز عید کے خطبہ میں کہا کہ اس دور میں امت کو اتحاد کی اشد ضروت ہے جبکہ عید کے موقع پر ہمیں ان مسکین و نادار بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے جو ان خوشیوں کو منانے سے قاصر ہیں۔

نمازعید کے بعد لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارک باد دی جبکہ بچوں نے بڑوں سے عیدی لے کر اپنی عید کی رونق کو دوبالا کیا۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!