ایتھنزسمیت یونان کےمختلف شہروں میں نمازعید کےبڑے اجتماعات،خواتین اوربچے بھی شریک

0

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ایتھنز کی سرکاری جامع مسجد میں ہوا

امت مسلمہ کے اتحادو اتفاق کے لیے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں

ایتھنز (انصر بسرا)دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ایتھنز سمیت یونان کے مختلف شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ایتھنز کی سرکاری جامع مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی ایتھنز کی سرکاری جامع مسجد میں نماز عید کے تین بڑے اجتماعات ہوئے۔

نماز عید ادا کرنے کے لیے خواتین اور بچے بھی شریک تھے، نماز عید ادا کرنے کے بعد امت مسلمہ کے اتحادو اتفاق کے لیے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج عید کا تہوار ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے رب کے حضور پیش کی۔

اس عظیم قربانی کی یاد میں آج دنیا بھر میں مسلمان سنت ابراہیمی ادا کر کے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!