اہل بیت کی محبت کے بغیرکوئی دل مومن اورمسلمان نہیں ہوسکتا، ڈاکٹرحسن محی الدین قادری

0

یونان میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں علمائے کرام،مذہبی،سیاسی،سماجی اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی

ایتھنز(انصر اقبال بسرا)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونان میں شہادتِ اِمام حُسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے جان کانذرانہ دے اسلام کو باطل اور کفریہ نظریات سے قیامت تک کے لیے پاک کر دیا۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میرے بعد قرآن میری عترت یعنی سے میرے اہلِ بیت سے جڑے رہنا کبھی گمراہ نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیر کوئی دل مومن اور مسلمان نہیں ہو سکتا یہ قر آن اور صاحبِ قرآن کے فرامین ہیں، حُب رسول کاتقاضا یہ ہے۔ جس سے مصطفیٰ ﷺ نے محبت کی ہم بھی اس سے محبت کریں۔

انھوں نے کہا کہ یزید باطل نظریہ کا نام ہے اور حسین حق و صداقت کا نشان ہیں، انھوں نے کہا کہ اہل بیت ا ظہار کی محبت پر فخر کرو یہ جنت میں لے جانے والا عمل ہے۔

کانفرنس میں علمائے کرام، مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ،منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، منہاج نعت کونسل، منہاج ڈائیلاگ فورم، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اور اس کے تمام ذیلی مراکز کے صدور و ناظمین، رفقاء و وابستگان نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چوہدری محمد اقبال وڑائچ، احمد جاوید، فیض عالم قادری، علامہ محمد نواز ہزاروی، غلام مرتضیٰ قادری، ارسلان خرم چیمہ، غلام عباس مصطفوی و دیگر قائدین و کارکنان بھی موجود تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کانفرنس کے شاندار انعقاد پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!