سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیرپر ویبنارکا انعقاد

0

شرکا کا بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور حمایت کا اظہار

سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی)سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا جس میں بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔

ویبنار کا مقصد بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبادی کی ری انجینئرنگ (تناسب آبادی کی تبدیلی) کو اجاگر کرنا تھا۔

ویبنار کے پینلسٹ میں سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد ، لارڈ واجد ممبر ہاؤس آف لارڈ ، ایم پی یاسمین قریشی برٹش پارلیمنٹ،ایم پی جمال الخاج سویڈش پارلیمنٹ ،سارہ ککا سلام ڈپٹی مئیر سولنا کمیون سٹاک ہوم ،لیاقت علی خان،کشمیر کونسل سویڈن کے چیئرمین چوہدری ظفراقبال،کشمیر کونسل سویڈن کے صدر سردار تیمور عزیز کشمیری اور سینئر صحافی کاشف عزیز بھٹہ اور شہزاد ملک شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!