اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرون ملک سے اپنے اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کا پروسیڈز ریٹلائزیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء الیکٹرانک کردیا ہے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق رقم بھیجنے والے کو متعلقہ بینک ای پی آر سی جاری کریں گے، سرٹیفکیٹ بینک کاؤنٹر سے بھی جاری ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ای سرٹیفکیٹ سے اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، کسٹمز اور دیگر ایجنسیز کو آن لائن پورٹل تک تصدیق کے لیے رسائی ہوگی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن سے عوام کو سہولت فراہم کرنا مقصود ہے۔
اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل، آسان موبائل اکاؤنٹ، راست نیٹ ورک، الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید فنانسنگ، کیو آر کوڈ اسٹینڈرڈ ڈیجیٹلائزیشن ڈرائیو کے سبب ہے۔