عمران خان کا قصور

0

عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے اس نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ، کرپشن اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک انصاف کا گلہ نہ گھونٹا جائے، 75 سالوں سے ملک میں یہی نظام چل رہاہے۔

بڑے چوروں ، ڈاکوؤں اور لٹیروں کو ہمارے ملک کا انصاف تحفظ دیتا چلا آرہا ہے، ملک کی تاریخ گواہ ہے انصاف فراہم کرنے والوں نے اپنا حصہ لے کر ان لوگوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

کبھی ٹیلی فون کالز ، کبھی بریف کیس اور کبھی لندن میں فلیٹ کی کہانیاں اخبارات کی زینت بنتی رہی ہیں ۔

ورنہ کیسے ممکن تھا جس پر فرد جرم عائد ہونے والی تھی وہ وزیراعظم بن گیا اور اسکی کابینہ کے اکثر ممبران وہ ہیں جن پر مقدمات چل رہے ہیں، بیل پر رہا ہیں مؤرخین لکھیں گے اس کرہء زمین پر ایک ہی ملک تھا جو پاک وطن کہلاتا تھا مگر ادارے ناپاک تھے۔

عزت کا جنازہ نکلتے سنا تھا
یہاں انصاف کا جنازہ ہر روز نکلتا ہے

اگر کوئی آواز بلند کرے یا نشاندہی کرے اسے پکڑ کر اسکو برہنہ کر دیا جاتا ہے،اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال کر خوف پھیلایا جاتا ہے،منصفین تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔

انتظار میں ہیں اگر کچھ کہے تو اس پر توہین عدالت کا پرچہ درج کریں اور حکومت اس پر بغاوت کا پرچہ کاٹے ۔

دین فروش علماء فتوی دیتے نظر آتے ہیں، انکے پاس سب سے آسان حربہ توہین رسالت کا الزام لگا کر واجب قتل قرار دے دیا جائے ۔

ایسے میں عمران خان انکے سامنے کیا کھڑا ہوا پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ۔

اب لفافہ خور صحافی اور میڈیا مالکان عمران خان کی کردار کشی پر اتر آئے ہیں حق اور انصاف کی بات نہ کرو 75 سالوں سے چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کے راج کو مت ختم کرو ورنہ ہم تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔

بہت سے عزت دار لوگوں کو اپنی عزت کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے عوام جنہیں نیک اور پارسا سمجھتی تھی وہ سب ایک ایک کر کے سامنے آرہے ہیں، انکا بھیانک چہرہ رات کی تاریکی میں بھی عوام کو نظر آنے لگاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!