اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک، فیمینن فیوژن اور آسٹر کلینک کے درمیان مزید معاہدات طے پا گئے

0

آسٹرکلینک سے طبی سہولت پانے والوں کوسہولت کارڈز فراہم کئے جائیں گے

اگلے مرحلہ میں دبئی اور شارجہ کے آسٹرکلینکس میں بھی پاکستانیوں کو طبی سہولیات فراہم کر دی جائیں گی

دبئی اور شارجہ کے لیبر کیمپوں میں کم آمدنی والے لوگوں اور مزدوروں کو طبی سہولیات مفت دی جائیں گی

فیمینن فیوژن کی طرف سے احسن کارکردگی پر اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک اورآسٹر کلینک عجمان کے اسٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) راس الخیمہ اور الفجیرہ کے بعد بہت جلد دبئی اور شارجہ میں بھی اوورسیز پاکستانیز کو آسٹر کلینک کی طرف سے کنسلٹنسی میں رعا یت کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک، فیمینن فیوژن اور آسٹر کلینک کے دبئی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس میں آسٹر کلینک کی طرف سے مسٹر سراج سربراہ مارکیٹنگ اینڈ سیلز، مسٹر مانک اسسٹنٹ جنرل منیجرمارکیٹنگ اینڈ سیلز، مسٹر پروین مینیجر مارکیٹنگ، مسٹر ہری پرساد مینیجرمارکیٹنگ برائے شمالی امارات، مسٹرعلی منیجرعجمان برانچ، مسٹر تھجوید مینیجر عجمان برانچ مارکیٹنگ، ڈاکٹر وقاص انور، اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک کی طرف سے میاں عاصم شہزاد، یاسر امتیاز اعوان، اور فیمینن فیوژن کی طرف سے فرزانہ کوثر اور ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے شرکت کی۔

باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آسٹر کلینکس سے طبی سہولت پانے والوں کوسہولت کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔

دبئی اور شارجہ کے لیبر کیمپوں میں کم آمدنی والے لوگوں اور مزدوروں کو طبی سہولیات مفت دی جائیں گی اور اگلے مرحلہ میں دبئی اور شارجہ کے آسٹر کلینکس میں بھی پاکستانیوں کو طبی سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔

فیمینن فیوژن کی چیئر پرسن فرزانہ کوثر نے متذکرہ معاہدوں کے طے پا جانے کے بعد اوورسیز پاکستانیز نیٹ ورک کے کارکنوں اورآسٹر کلینک عجمان کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرآسٹر کلینک کے باہمی ربط اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے گرانقدر کام کرنے والوں کو فیمینن فیوژن کی چیئر پرسن فرزانہ کوثر نے تعریفی سرٹیفکیٹس دیے اور ان کے کام کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!